
بھلوال' بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگا دی ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں گھریلو تنازع پر بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کرشوہر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ بھلوال نواحی چک ولسن پور کے رہائسی محمد انور کا بیوی شہنازکے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا جس پر بیوی نے مشتعل یو کر اپنے بھائی ارشد کے ساتھ مل کرپٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی جس سے وہ بڑی طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ مبینہ ملزمان انور کو آگ لگانے کے بعد گھر کے باہرسے دروازہ بند کر کے فرار ہو گئے۔ مضروب کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے اس کو نکال کر ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے حالت زیادہ خراب ہونے پرانورکوضلع سرگودھاریفرکردیا ہے مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔