We Provide News/Media/General knowledge & Useful Information

Saturday, 24 January 2015

لمبی عمر کا راز۔۔۔انفیکشن سے دوری

0 comments


لمبی عمر کا راز۔۔۔انفیکشن سے دوری


صحت کا بہترین اصول ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں صحت کا شعبہ سب سے زیادہ بحران کا شکار ہے،صفائی کے ناقص 
انتظامات،صاف پانی کی عدم دستیابی اورحفظان صحت کے اصولوں سے لا علمی انفیکشن کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں اور انفیکشن بیماریوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ انفیکشن،خردبینی جاندارہیں جو ٹاکسن اور تخریبی خامروں کے ذریعے بافتوں(ٹشوز)کو تباہ کردیتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لیے مدافعتی نظام(امیون سسٹم) کوقبل از وقت سرگرم ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ سےمدافعتی نظام کی کارکردگی میں کمی واقع ہوتی ہے جو جلد موت کا سبب بنتی ہے۔کیا انفیکشن کے پھیلاؤ سے زندگی کے دورانیے میں کمی یا جلد موت واقع ہو سکتی ہے ؟
اس سوال کو جاننے کے لیے یونیورسٹی آف شیفلڈ کے جینس راف اور ان کے رفقاے کار نے بھونروں(بیٹل) پر تجربہ کیا۔بھونروں کےمدافعتی نظام کو سرگرم کرنے کے لیے انھوں نے مردہ بیکٹیریا یانائلون کے ٹکڑوں کو استعمال کرتے ہوئے بھونروں کی آنتوں کی سطح کو چھوت زدہ( انفیکٹڈ) کردیا۔مدافعتی نظام کے سرگرم ہونے پر بھونروں کی زندگی کا دورانیہ دس فیصدکم ہوگیا.بھونرے دوسوچوبیس دن زندہ رہنے کے بجا ئے دو سو دو دن میں موت کا شکار ہوگئے۔بھونروں کی جلد موت کا سبب مالپی جن نالیوں میں میلنن کا رکاوٹ بننا تھا، مالپی جن نالیاں،انسانی گردے کے مشابے ہوتی ہیں جو اخراجی نظام کو کنٹرول کرتی ہیں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

Recent Posts